ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین کے لئے ایک تہائی سیٹ ریزرو کرنے کی قرار داد منظور کئے جائیں: راہل گاندھی

خواتین کے لئے ایک تہائی سیٹ ریزرو کرنے کی قرار داد منظور کئے جائیں: راہل گاندھی

Mon, 10 Dec 2018 06:44:06    S.O. News Service

نئی دہلی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے مختلف ریاستوں اور کانگریس کی حمایت سے بنی حکومتوں سے اگلے اسمبلی سیشن کے دوران لوک سبھا اور اسمبلیوں میں ایک تہائی سیٹ خواتین کے لئے ریزرو کرنے کے لئے ایک قرارداد پاس کرنے کی درخواست کی ہے۔

کانگریس نے اس سلسلے میں 6 دسمبر کو مسٹر راہل گاندھی کے پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کو لکھے خط کو اتوار کے دن جاری کیا گیا۔خط میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ خواتین نے ملک میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقی کی ہے لیکن پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں انہیں مناسب نمائندگی نہیں ملی ہے۔ حقیقی بااختیار ہونے اس وقت مانا جائے گا جب اسمبلیوں میں خواتین کو مناسب نمائندگی ملے گی۔پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی سے متعلق ہندوستان کا مقام 198 ممالک میں 148واں ہے۔


Share: